وزیراعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے بات کروں گا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام سے ادارہ قائم کریں۔
بابراعوان نے راولپنڈی ہائیکورٹ بار میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان محسن پاکستان کے علاوہ محسن مسلم اُمّہ بھی ہیں، ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے پاکستان کیلئےجو کیا یہ ان کا پاکستان سے عشق تھا۔
بابر اعوان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو مشکلات کا پتہ تھا پھر بھی پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، محسن پاکستان کو اللہ نے جو عزت دی وہ صرف ان ہی کا حق تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستانیوں کو چین سے سونے کا موقع فراہم کیا۔
Comments are closed.