american hookup lisa wade pdf edf8329we ford escort zx2 sr ecu hookup cancer man and hookups hookup Roosevelt New Jersey what is the best gay hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جب تک صدر ہوں کوئی قائم مقام صدر نہیں بن سکتا، جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ جب تک پارٹی صدر ہوں، کوئی اور پارٹی کا قائم مقام صدر نہیں بن سکتا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں درخواست جمع کرائی ہے جبکہ اپنی سوچ اور خواہش کو ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ناراض گروپ حکومت اور اب پارٹی کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کررہا ہے

 بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لوگ آئے تھے اور کہا کہ آپ کوئی ایسا فیصلہ نہ کریں کیوں کہ آپ کا استعفیٰ نہیں بنتا ۔

ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سردار عبد الرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کردیا۔

جام کمال نے کہا کہ مجھے حیرت اس بات کی ہے کہ کوئی آفیشل اقدام نہیں ہوا، اس کے برعکس پارٹی کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا، بلوچستان عوامی پارٹی میں قائم مقام صدر کی کوئی گنجائش نہیں، اس بارے میں فیصلے کے لیے ہماری ایگزیکٹو کمیٹی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائم مقام صدر بنانے کے لیے کونسل کا اجلاس بلانا پڑتا ہے جو کسی پارٹی عہدے پر نامزدگی کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ میرے مستعفی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ایسا پروپیگنڈا کرنے میں چند افراد ملوث ہیں

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی بات کیتھران صاحب یا ان کے بیٹےسےپوچھ لی جائے،ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.