hookup Uniondale dailydot hookup app carolina sweets hookup hotshot free hookup sites usa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کا مقابلہ کرسکتے ہیں تو ڈینگی کا کیوں نہیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کورونا جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرسکتے ہیں تو ڈینگی پر قابو کیوں نہیں پایا جاسکتا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے وزیر داخلہ کو ڈینگی مرض سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ( ڈی ایچ او ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں 125 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں پر اب تک کے سب سے زیادہ 125 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسلام آباد میں اس وقت 1528 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے ہیں

اس موقع پر شیخ رشید نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ڈینگی کے مرض سے بچنے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی مرض پیدا کرنے والے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، ضلعی انتظامیہ اور صحت کے اداروں سے مل کر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔

پنجاب میں اب تک ڈینگی سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار کے قریب پہنچ گئی

واضح رہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.