free amarillo hookups the hookup game download hookup Millerton charlotte hookup bars gay hookup places in gloucester county nj

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وسیم اکرم اور بیٹی کے جذباتی لمحات

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کے اپنی بیٹی عائلہ کے ساتھ گُزارے گئے جذباتی لمحات سوشل میڈیا وائرل پر ہوگئے۔

سابق کرکٹر کی اہلیہ شنیرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وسیم اکرم کی بیٹی عائلہ اُن کے گلے سے لگی ہوئی ہیں۔

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائلہ نے اپنے والد کو گلے سے لگایا ہوا ہے اور وہ شدید رو رہی ہیں۔

شنیرا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الوداع کہنا سب سے مشکل ہے، خاص طور پر جب یہ چھوٹے سے دل سے کہا جارہا ہو۔‘

سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا پہنچ کر اُن کے شوہر نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ہے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ کی پوسٹ دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنے اہلخانہ سے دور جارہے ہیں اور والد کو دور جاتا دیکھ کر عائلہ شدید جذباتی ہوگئیں۔

واضح رہے کہ سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لیے گزشتہ ماہ ہی میلبورن پہنچے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اپنی اہلیہ شنیرا کے ساتھ طویل عرصے بعد سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی تھیں۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.