جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ٹاس کا فیصلہ ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دیتے، پریکٹس سیشنز میں فیلڈنگ کی ڈرلز کیں جس کا اچھا فائدہ ہوا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی ہیں، پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، 290 رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی پہنچ گٸے۔

دوسری جانب میچ کے لیے آج نیوزی لینڈ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

شان مسعود، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، محمد حارث، آغا سلمان، شاہین آفریدی، محمد وسیم، اسامہ میر اور حارث رؤف آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان ٹام لیتھم، وِل ینگ، ٹام بلنڈل، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، جمی نیشم، کول میکونچی، اِش سوڈھی، میٹ ہینری، بین لسٹر اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.