جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

لاڑکانہ میں کار پر فائرنگ سے3 بھائی سمیت 5 افراد قتل

لاڑکانہ میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ میرو خان چوک روڈ پر پیش آیا جہاں ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو  قتل کردیا۔

 پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کار پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک شخص شوکت قتل کیس میں ضمانت پر  رہا بھائیوں کو جیل سے  لینے آیا  تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.