شاہراہِ قراقرم پر مسافر بس پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ جی بی اسکاؤٹ ونگ میں ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اور فورس کمانڈر کاشف خلیل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میں ہائی الرٹ ہے اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Comments are closed.