جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مہنگائی کی شرح کم ہو رہی ہے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔ دسمبر میں مہنگائی کی شرح 25.5 سے 26.5 فیصد تک رہ سکتی ہے۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ہفتہ وار مہنگائی پر آچکا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

وزارت خزانہ نے کہا کہ توانائی سیکٹر میں پیداواری لاگت کو کم کیا جا رہا ہے۔ سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کیا جا رہا ہے۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک ترسیلات زر میں 13.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جولائی سے اکتوبر تک برآمدات میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی سے اکتوبر تک ملکی درآمدات میں 20.1 فیصد کمی ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 27.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق 4 ماہ میں نان ٹیکس آمدن میں 114.7 فیصد اضافہ ہوا۔ چار ماہ میں بجٹ خسارہ 17.6 فیصد بڑھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.