جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سندھ پولیس کی مزید 2 کالی بھیڑیں پکڑی گئیں

سندھ پولیس کی مزید دو کالی بھیڑیں پکڑی گئیں، ملیر اور اسٹیل ٹاؤن میں شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث دو پولیس اہل کاروں سمیت تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ گرفتار اہل کار رفیق گارڈن ہیڈ کوارٹرز اور یونس کلا کوٹ تھانے میں تعینات ہے، تیسرا ملزم ان کا انفارمر ہے۔

طارق مستوئی نے کہا کہ ملزمان نے تاجر مرزا احتشام بیگ کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا، ملزمان نے مغوی کے اہلخانہ سے 19 لاکھ روپے وصول کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کار، اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ گڈاپ تھانے کے اہلکار سرفراز سمیت 3 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.