جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نیشنل پرائس کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال تھے، وہ غلط بیانی کر رہے ہیں، دانیال عزیز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ نیشنل پرائس کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال تھے، وہ غلط بیانی کر رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ اپنی جماعت کے رہنماؤں کو متعدد مرتبہ کہا کہ مہنگائی اور بیانیے کا کچھ کریں، پی ٹی آئی کے چار سال میں پارٹی نے کوئی بیانیہ نہیں بنایا یہ ساری ناکامیاں ہیں۔

دانیال عزیز نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ میں نے جماعت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، کافی عرصہ بیمار رہا ہوں ابھی تک زیر علاج ہوں، نواز شریف سے ملاقات کی کوشش نہیں کی۔

احسن اقبال نے کہا کہ شاید دانیال عزیز میرا نام لے کر کسی اور کو اپنی بات سنانا چاہتے ہیں.

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ احسن اقبال کا کہنا کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی کی ہے پھر اس کا کوئی وائٹ پیپر شائع کیوں نہیں کیا؟ مہنگائی کو کم کرنے کی ذمہ داری احسن اقبال کی تھی، اتنے بڑے پروفیسر ہیں وہ یہ ساری باتیں پرائس کمیٹی میں کیوں نہیں کرتے تھے۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ یہ دن میں چالیس پریس کانفرنسز کرتے تھے اس سے عوام کو کیا فرق پڑے گا؟ ن لیگ کا منشور مہنگائی اور بےروزگاری کا خاتمہ ہونا چاہیے، سب سے زیادہ مہنگائی پیپلز پارٹی کے دور میں رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی اور جماعت میرے ساتھ رابطہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.