جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

7.8 کروڑ ڈالر کی امداد ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بہت اہم ہے، وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے دنیا کا آٹھواں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے 7.8 کروڑ ڈالر کی بین الاقوامی امداد بہت اہم ہے۔

نگراں وزیر اعظم نے دبئی کے پاکستان پویلین میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   ماحول کے تحفظ کےلیے انڈس واٹر کا تحفظ سب سے اہم ہے۔ لیوِنگ انڈس انیشی ایٹو کے تحت اسٹیک ہولڈرز سے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ لیونگ انڈس اقدام کا مقصد سندھ کے ماحولیات کو بحال کرنا ہے، حکومت پاکستان کی دریائے سندھ کے حوالے سے ترجیحات واضح ہیں، یہ اقدام شراکت داروں کے ساتھ وسیع مشاورت سے مرتب کیا گیا ہے، ہم یہاں تعاون کرنے اور اپنے دریاؤں کیلئے آواز بلند کرنے کے لیے موجود ہیں۔

نگراں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں آئندہ 15 سالوں میں 11 سے 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ریچارج پاکستان پراجیکٹ ہمارے لاکھوں شہریوں کو فائدہ پہنچائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.