جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

الیکشن کے التوا کا کوئی امکان نہیں ہے، یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن کے التوا کا کوئی امکان نہیں ہے۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ایک پیج پر ہیں، پی پی اپنے منشور پر الیکشن لڑے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ن لیگی اعتراف سے بلی تھیلے سے باہر نکل آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ جلسے کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات کا تاثر زائل ہوگیا، الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہر جماعت انتخابات میں اپنے منشور کے مطابق حصہ لے گی، انہیں نہیں لگتا کہ پی پی کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری معروضی حالات کے مطابق اپنا بیان دے رہے ہیں، یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے، الیکشن فری اینڈ فئیر ہونے چاہئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.