جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی پر پابندی لگی تو عدالت اُسے کالعدم قرار دے گی، سینیٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پارٹی پر پابندی لگی تو عدالت اُسے کالعدم قرار دے گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی ظفر نے کہا کہ توڑ پھوڑ انفرادی عمل ہے، اس بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں ضمانت دیتی ہیں، رہنماؤں کو جیل سے نکلتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ لاقانونیت ہے، اس پر پٹیشن فائل کر رہے ہیں، عدالت ایکشن لے گی۔

اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تو یہ پی ڈی ایم کا مشترکا فیصلہ ہوگا جس کےلیے پارلیمنٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.