جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

اعجاز چوہدری کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا

پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدر کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو جیل کے عقبی دروازے سے پرائیویٹ گاڑی میں لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے  اعجاز چوہدری  کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.