جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ، 16ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے کمانڈنگ افسر نے 16شرپسندوں کی حراست مانگ لی۔

عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا کو منظور کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا کہ کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قصور وار پائے گئے ہیں۔

جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی ایک اور وڈیو منظر عام پر آگئی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو سکتا ہے، پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا۔ 

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل 16ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کر دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.