اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

دنیا کے سب سے بڑے نیوکلیئر پلانٹ کی بندش کے امکانات لاپرواہ ملازم نے مزید بڑھا دیے

جاپان میں حفاظتی اقدامات میں خامیوں کی وجہ سے دنیا کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ پر کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد گھر سے کام کرنے والے ایک لاپرواہ ملازم نے کمپنی کی مصیبت مزید بڑھا دی۔

رپورٹس کے مطابق جاپان کی نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے فیصلہ کیا تھا کہ پاور اسٹیشن کو دوبارہ کام شروع کرنے سے روک دیا جائے۔

جوہری پاور پلانٹ چلانے والی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے کہا ہے کہ ایک ملازم نے گاڑی چلانے سے پہلے اس کی چھت کے اوپر دستاویزات رکھ دیے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کو اس لاپرواہی کا اُس وقت پتا چلا جب ایک مقامی رہائشی کو کچھ کاغذات ملے جو آگ اور سیلاب سے نمٹنے سے متعلق تھے، کمپنی اب بھی 38 صفحات ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملازم اور اس کے منیجر کو وارننگ دی گئی تھی اور ٹیپکو نے کہا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام عملہ دستاویزات اور معلومات کو سائٹ سے باہر لے جانے کے سخت قوانین پر عمل کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.