پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ متعارف کرانے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ میں چیف ایگزیکٹیو کی جگہ اب ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں قانونی پیچیدگیوں کے حل کے بعد ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ لایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین کے پاس چیف ایگزیکٹیو کے اختیارات کا بھی آئینی جائزہ لیاجا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پی سی بی نے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔
اس معاملے پر پی سی بی کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ وسیم خان نے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بورڈ کا اعلامیئے میں مزید کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ آج اس معاملے پر غور کرے گا۔
ذرائع کے مطابق وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا، وہ اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔
وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہونی تھی۔
Comments are closed.