بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونف والے دودھ کے حیرت انگیز فوائد

جڑی بوٹی میں شمار کی جانے والی سونف کے استعمال سے انسانی مجموعی صحت سمیت خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں جبکہ اس کا استعمال اگر دودھ میں پکا کر کیا جائے تو اس کی افادیت اور دودھ کی غذائیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

سونف تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتی ہے مگر اس کا صحیح استعمال کرنا بہت کم لوگ جانتے ہیں، سونف کو کھانوں سمیت چائے یا قہوے میں استعمال کیا جاتا ہے، دونوں طرح سے ہی اس کا استعمال سانسوں کو تازہ دم اور ہاضمے کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے مگر اس کا دودھ کے ساتھ استعمال کرنے کے نتیجے میں صحت پر بے شمار مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، سونف والا دودھ میٹا بالزم کا نظام بہتر اور جسم سے مضر صحت مواد کا اخراج ممکن بنا کر مجموعی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے پنیر یعنی کہ ’چیز‘ کو بہترین غذا قرار دیا جاتا ہے جس کے استعمال سے بے شمار طبی فوائد حاصل کیئے جا سکتے ہیں۔

جامن کا شمار موسم گرما کے انتہائی مفید پھلوں میں کیا جاتا ہے، یہ ایک خوش رنگ چھوٹا سا پھل ہے لیکن اس کے استعمال کے انسانی مجموعی صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں با آسانی دستیاب سونف کا دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے جہاں صحت پر بے شمار مثبت اثرات آتے ہیں وہیں اِن کے استعمال سے خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سونف اور دودھ کا استعمال معدے اور جگر کی گرمی اور تیزابیت کم کرتا ہے، جلد صاف شفاف، ایکنی، کیل، مہاسوں سے پاک بناتا ہے اور رنگت بھی نکھارتا ہے، دودھ اور سونف میں وافر مقدار میں قدرتی اجزا ہونے کے سبب اِن کے استعمال سے صحت پر کسی بھی قسم کا کوئی منفی اثر نہیں پڑتا ۔

خالی پیٹ گرم پانی پینا بے انتہا فوائد کا حامل ہے، اگر کہا جائے کہ گرم پانی مجموعی جسمانی صحت کے لیے دوا کی حیثیت رکھتا ہے تو ایسا کہنا غلط نہ ہوگا، گرم پانی پینے سے صحت پر سو فیصد مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

کتھئی رنگ کے چھوٹے چھوٹے السی کے بیجوں میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھیں ہیں، السی بے شمار طبی خصوصیات کی حامل ہے اسی لیے السی کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی غذا کا احصہ بنانا چاہیے، السی کے استعمال کے نتیجے میں خواتین کو صحت سے متعلق متعدد مسائل کے حل سمیت جلد کی خوبصورتی، ناخن، بالوں اور صحت مند رہنے کے لیے کسی اور سپلیمنٹس کی ضرورت نہیں رہتی ہے۔

دودھ اور سونف کا استعمال کرنے کے نتیجے میں صحت پر آنے والے مثبت اثرات میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:

دودھ میں بھرپور غذائی اجزاء جیسے کہ معدنیات، روغن اور وٹامنز پائے جاتے ہیں، اس لیے دودھ کو مکمل غذا بھی کہا جاتا ہے، دودھ کے ایک گلاس میں اگر ایک چمچ سونف ڈال کر روزانہ کی بنیاد پر استعمال کر لیا جائے تو اس کی افادیت بڑھ جاتی ہے اور کئی طرح کی بیماریوں سے نجات بھی حاصل ہوتی ہے۔

سونف والے دودھ میں آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم ، میگنیشیم اور فاسفورس بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے پینے سے کیلشیم کی کمی  تیزی سے دور ہوتی ہے، ہڈیاں مضبوط، ہر وقت کی تھکان اور سستی دور، اعصابی اور پٹھوں کی کمزوری کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔

الائچی اور سونف دونوں ہی کو جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے، ہرے رنگ کی چھوٹے چھوٹے دانوں پر مشتمل سونف اور لائچی کے استعمال سے انسانی مجموعی صحت سمیت پر خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اِن کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق دودھ اور سونف کااستعمال دماغی سرگرمیوں کو بہتر بناتا ہے، اس کا استعمال اسکول، کالج اور یونیورسٹی جانے والے طلبہ  کے لیے نہایت مفید ہے، اس دودھ کے استعمال سے بچوں میں دماغی کمزوری کا خاتمہ اور یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے، آنکھوں کی بینائی صاف رہتی ہے۔

دودھ میں سونف پکا کر چھوٹے بچوں کو پلانے کے نتیجے میں پیٹ میں درد اور گیس کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

سونف والا دودھ خوبصورتی میں اضافے کا بھی سبب بنتا ہے، اس کے استعمال سے جلد تروتازہ اور جوان رہتی ہے، رنگت میں نکھار اور قدرتی لالگی آتی ہے۔

دودھ اور سونف دونوں ہی میں اینٹی آکسیڈینٹس اور اینٹی ایجنگ خصوصیات پائے جانے کے سبب جسم میں مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق سونف والا دودھ پینے کے نتیجے میں جگر کے ورم میں کمی آتی ہے، گرمی اور لو سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے، یہ گردوں کے انفیکشن کا بہترین علاج بھی ہے۔

سرکہ ہر گھر میں پایا جاتا ہے اور اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جنہیں نظر انداز کرنا بے و قوفی ہوگی، سرکے کی افادیت سے متعلق سائنس سمیت اسلامی تعلیمات میں بھی بات کی گئی ہے جبکہ اسلام نے سرکے کو بہترین سالن بھی قرار دیا ہے۔

ہر گھر کے کچن میں موجود سفید رنگ کا پاؤڈر، میٹھا سوڈا جسے ’ بیکنگ سوڈا‘ کے نام سے بھی جانا اور متعدد فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، میٹھے سوڈے کے استعمال کے نتائج یقینی اور حیرت انگیز ہوتے ہیں، میٹھا سوڈا گھر کی صفائی سے لے خوبصوتی میں اضافے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دن میں ایک گلاس سونف والے دودھ کا استعمال کر لیا جائے تو ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے، بلڈ پریشر اور شوگر بھی متوازن رہتا ہے، پرسکون نیند میں اضافہ ہوتا ہے اور بے خوابی کا خاتمہ ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.