thailandbestbeauty single males over 30 sexyfatgirls malunggay juice i am an outgoing person filipiono cupid bonjour indonesia

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب، فخر اور دھانی کی T20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کا امکان

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے شعیب ملک، فخر زمان اور شاہ نواز دھانی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کا امکان پیدا ہو گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں کون کون شامل ہوگا، جوسلیکٹ ہیں وہ کھیلیں گے یا نہیں، جو ریجیکٹ ہیں وہ سلیکٹ ہوں گے یا نہیں؟ ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے 17 روز پہلے منتخب اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی تبدیلیوں کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل اعظم خان، محمد حسنین اور صہیب مقصود کے ستارے گردش میں ہیں اور ان کے قومی اسکواڈ سے آؤٹ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ہنگامی میٹنگ طلب کرلی جس میں کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب شعیب ملک، فخر زمان اور شاہ نواز دھانی پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی ہے، ان کھلاڑیوں کی قومی اسکواڈ میں انٹری متوقع ہے۔

گزشتہ روز چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ورلڈ کپ اسکواڈ سے ملاقات میں کھلاڑیوں کو قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کھل کر کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے کپتان بابر اعظم اور سلیکٹرز سے بھی مشاورت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.