بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سری لنکن کرکٹر پاکستان میں کھیلنے کیلئے بیتاب

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسیرو ادانا پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے بیتاب دکھائی دے رہے ہیں۔

33 سالہ سری لنکن آل راؤنڈر نے دورۂ پاکستان کے حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے ایک محفوظ جگہ ہے، میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا منتظر ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلش بورڈ کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والی سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ہم انہیں ورلڈکپ میں سرپرائز دیں گے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’پاکستان‘ کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں ایک روزہ میچ شروع ہونے سے چند لمحات قبل سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر سیریز منسوخ کردی تھی اور اگلے روز اپنے تمام کھلاڑی واپس نیوزی لینڈ بلا لیے تھے۔

سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن پاکستان سے دورے کی منسوخی کے بعد اپنے ہی بورڈ کیخلاف ہوگئے۔

بعد ازاں انگش کرکٹ بورڈ نے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.