1 thing 2 do 3 words 4 you jenny bikini pinay love asain women internet dating australia free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا: کورونا وائرس سے 47 لاکھ 79 ہزار 748 اموات

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 35 لاکھ 94 ہزار 737 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 79 ہزار 748 ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 83 لاکھ 96 ہزار 285 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 91 ہزار 414 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 کروڑ 4 لاکھ 18 ہزار 704 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 11 ہزار 222 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ 54 ہزار 825 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 47 ہزار 781 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 37 لاکھ 16 ہزار 451 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 95 ہزار 520 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 81 ہزار 790 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 375 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 77 لاکھ 36 ہزار 235 ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 560 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 52 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 970 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 19 فیصد ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 5 ہزار 531 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 74 لاکھ 64 ہزار 708 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 63 ہزار 611 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 70 لاکھ 95 ہزار 580 ہو چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 615 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 70 لاکھ 2 ہزار 393 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 888 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 55 لاکھ 59 ہزار 691 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 15 ہزار 38 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 53 ہزار 765 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 26 ہزار 219 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 54 ہزار 376 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 709 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 35 تک جا پہنچی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی جاری چوتھی لہر کے کم ترین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 111 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 96 ہزار 106 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 560 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 52 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 970 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 19 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 690 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 43 ہزار 385 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 48 ہزار 506 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 948 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 67 ہزار 189 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 836 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 93 لاکھ 33 ہزار 471 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 7 کروڑ 95 لاکھ 33 ہزار 208 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 73 لاکھ 31 ہزار 678 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.