taiwan friend finder mormon penpals farnham thai nakedthaigirls contract marriage dating site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: غصیلے ہاتھی نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا

پڑوسی ملک بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ انوکھے واقعات پیش آتے ہیں جن کے بارے میں جاننے کے بعد حیرانگی بھی ہوتی ہے تو وہیں ہنسی بھی آتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ بھارت کی ہے جہاں ایک غصیلے ہاتھی نے اپنے غصے کی شدت سے مسافر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔

یہ واقعہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا جب سرکاری بس سرکاری ملازمین کو کوٹ گیری سے میٹوپلایم لے جا رہی تھی۔ 

بس کے اندر ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ہاتھی غصے سے گاڑی کے سامنے والے شیشے پر حملہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹ جاتا ہے جبکہ مسافر یہ منظر دیکھ کر زور زور سے چیخیں مارتے ہیں۔

یہی نہیں ہاتھی دوبارہ گاڑی کے اگلے حصے پر حملہ کرتا ہے جس کے بعد ڈرائیور تمام مسافروں کو لیکر گاڑی کے پچھلے حصے کی طرف چلا جاتا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جہاں صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.