بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این سی او سی نے اسٹیڈیم میں 50 فیصد شائقین کو آنے کی اجازت دیدی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کیسز اور ویکسینیشن مہم کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ 

اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے گراؤنڈ میں شائقین کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 50 فیصد شائقین میچ دیکھ سکیں گے، ویکسینیٹڈ افراد کو کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ اجراء کے لیے میکنزم تیار کرے گا، پی سی بی کرکٹ میچز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا ذمہ دار ہوگا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پی سی بی کرکٹ گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی، کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہوگا۔

مذکورہ مراسلہ وزارت صحت، وزارت داخلہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.