www dateinasia sign in up personals i hate liars poems dating uganda free matrimonial site nguyen hong seeking true love dating ladyboys

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مہنگی سڑک کی زندہ مثال پشاور عمرانی بس منصوبہ ہے: پرویز رشید

مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مہنگی سڑکیں کس نے بنائیں؟ اس کی زندہ مثال پشاور عمرانی بس منصوبہ ہے۔

یہ بات مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

تبدیلی حکومت میں صرف تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تحریک تکلیف میں تبدیل ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور بس منصوبہ نواز شریف دور میں بننے والے 3 میٹرو منصوبوں لاہور، راول پنڈی، اسلام آباد اور ملتان سے بھی مہنگا بنا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ پشاور بس منصوبے کی بسیں چلتی کم اور جلتی زیادہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.