meet single women in south africa pen pals usa i wish i could read your mind tiny little asian mett life hot looking asian women

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبر پختونخوا میں اتنی کرپشن ہے کہ کچھ ڈیلیور نہیں ہو سکتا: چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ وہاں کے عوام کو کچھ ڈیلیور نہیں ہو سکتا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں خیبر پختون خوا کے زلزلہ زدہ علاقوں میں اسکولوں کی عدم تعمیر پر از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔

جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ دہشت گرد ٹھیکے داروں سے بھتہ مانگ رہے ہیں اور دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن…

انہوں نے مزید کہا کہ کئی ٹھیکیدار بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کام چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا نے اس موقع پر ٹھیکے داروں سے بھتہ مانگنے کے واقعات سے اظہارِ لاعلمی کیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کی نشاندہی پر متعلقہ حکام سے رپورٹ لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.