بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کے دونوں ملزمان گرفتار

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ روز لیڈی ڈاکٹر خولہ کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز ڈاکٹر خولہ کو اس کی دوست رجاء کے گھر کے باہر قتل کیا تھا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والی لیڈی ڈاکٹر خولہ کی سہیلی رجاء کا بیان سامنے آیا ہے جس سے وہ ملنے گئی تھی اور رجاء اس قتل کی عینی شاہد بھی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں نے ڈاکٹر خولہ کو لوٹنے کی کوشش کی، ڈاکٹر خولہ کے مزاحمت کرنے پر انہیں گولی مار دی۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ڈاکو ڈاکٹر خولہ کو گولی مارنے کے بعد ان کا موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پرلیڈی ڈاکٹرکےقتل کامقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.