بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ کی جانب سے تعریف کیئے جانے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے زیرِ گردش ہیں۔

انہوں  نے چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این وٹمور کے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پہلے تبصرے پر ردعمل میں کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں، سفارتکاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹر مائیکل وان نے بھارت کی پچز پر طنز کرنے کیلئے پاکستان کے گوادر اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کردی۔

واضح رہے کہ این وٹمور نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کیا ، اور کہا کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا، اگلے سال شیڈول دورے کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.