queen without a crown flirt com login how to be ulzzang boy time cebu philippines right now i wish i could read your mind single sites for free live local date review smiley lady

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فردِ جرم کیلئے آصف زرداری اب 14 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 14 اکتوبر کو انہیں طلب کر لیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہ ہوئے تو وارنٹِ گرفتاری جاری کریں گے۔

سابق صدر آصف زرداری پر 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں احتساب عدالت نے فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی ،29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا گیا ، جبکہ زرداری کے مبینہ فرنٹ مین کو اشتہاری قرار دے کر اس کا کیس الگ کردیا گیا گیا ہے ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے آج طلب کر رکھا تھا۔

آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے طبی وجوہات کی بنا پر حاضری سے استثنیٰ اور ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد کرنے کی درخواستیں جمع کرائیں۔

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج سید…

عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آصف علی زرداری کو 14 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر بھی ملزم پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.