singles to meet meet japanese singles free contract marriage dating site the most beautiful girl in the philippines the smile on your face lets me know that thai sex mature sharayu dating china free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگلے سال پاکستان ٹور کیلئے جو ہو سکا کرینگے: ای سی بی

چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این وٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پہلی مرتبہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا، اگلے سال شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ نے سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کے لیے فیصلہ کیا جو کہ بہت مشکل تھا۔

وٹمور کا مزید کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ فیصلے سے خاص طور پر پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے، تفصیلات میں نہیں جاؤں گا، سیکیورٹی اور ویلفیئر کی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے بنانے ہیں ہم پاکستان کے مشکور ہیں کہ وہ گزشتہ برس انگلینڈ آئے، اگلے سال شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.