بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی این ایس سیف کا دورہ کویت، مشترکہ مشق میں شمولیت

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نےریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولنگ کے دوران کویت کا دورہ کیا، دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

کویت کی بندرگاہ مینا الشويخ‎ آمد پر میزبان بحریہ نے پاکستانی سفارتی حکام کے ہمراہ پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔

ریئر ایڈمرل نعیم سرور، ستارہ امتیاز (ملٹری) کو نیا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) مقرر کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور 2 طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سمندروں اور ساحلی علاقوں کی بحالی اور ترقی پر توجہ دینے کی غرض سے ہر سال عالمی یوم بحر منایا جاتا ہے۔

دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

اس دورے سے دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات اور مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو مزید فروغ ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.