بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 18 کروڑ 15 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، کورونا کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سوا 3 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 7 ہزار کے قریب کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار 624 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 33 ہزار 24 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 15لاکھ 38 ہزار 18 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 80 ہزار 666 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 60 لاکھ 89 ہزار 582 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 19 ہزار 343 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ 90 ہزار 134 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 49 لاکھ 57 ہزار 885 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 3 ہزار 833 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 89 لاکھ 12 ہزار 906 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 95 ہزار 780 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 2 لاکھ 33 ہزار 183 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 241 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 941 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 291 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 12 ہزار 819 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 83 لاکھ 86 ہزار 894 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 951 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 68 ہزار 443 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 32 ہزار 683 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 54 لاکھ 30 ہزار 753 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 524 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 54 لاکھ 4 ہزار 144 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 89 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 47 لاکھ 17 ہزار 811 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 92 ہزار 317 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 43 لاکھ 93 ہزار 142 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 458 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 57 ہزار 289 ہو گئے۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 4 ہزار 14 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 41 لاکھ 26 ہزار 340 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 935 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 36 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 110 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 99 فیصد رہی۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 760 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 3 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 100 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 732 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 901 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 23 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 347 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 02 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 211 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 743 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 241 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 941 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 291 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 544 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 44 لاکھ 16 ہزار 394 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 90 ہزار 577 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 47 لاکھ 93 ہزار 793 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.