بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ: اپوزیشن اراکین آج ساتویں روز بھی تھانے میں موجود

بلوچستان اسمبلی کے 14 اپوزیشن اراکین آج ساتویں روز بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں موجود ہیں۔

گزشتہ رات صوبائی وزیرِ داخلہ نے اپوزیشن اراکین سے تھانے سے جانے کی درخواست کی تھی۔

بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 14 اراکین اسمبلی تاحال کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں موجود ہیں، اپوزیشن اراکین اسمبلی گزشتہ روز گرفتاری دینے تھانہ بجلی روڈ پہنچے تھے۔

انہوں نے اپوزیشن اراکین کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اپوزیشن اراکین نے مقدمے کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل تھانے سے جانے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 18 جون کو اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 17 اپوزیشن اراکین کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔

بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کے 14 اراکینِ اسمبلی پانچویں روز بھی بجلی روڈ تھانہ کوئٹہ میں گرفتاری دینے کے لیے موجود ہیں۔

ایف آئی آر میں نامزد ایم پی اے عبدالواحد صدیقی علاج کی وجہ سے تھانے نہیں آئے تھے۔

ایم پی اے نصر اللّٰہ زیرے پارٹی رہنماء عثمان کاکڑ کے انتقال کی وجہ سے تھانے سے چلے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.