بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ویمن ٹیم آج انٹیگا میں ٹریننگ کا آغاز کریگی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیمیں دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے فوری بعد آج انٹیگا میں ٹریننگ سیشنز شروع کریں گی۔

ویمن کرکٹ اسکواڈ آج سے انٹیگا میں ٹریننگ کرے گا ، ویمن کرکٹرز کی انٹیگا پہنچنے پر پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ منفی آئی تھی ، تین روز کی روم آئسولیشن اور منفی رزلٹ کے بعد پروٹوکولز نرم کر دیئے گئے تھے ۔

دوسرے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ آج موصول ہو گی اور رپورٹ آنے کے فوری بعد ویمن کرکٹ اسکواڈ ٹریننگ کا آغاز کر سکے گا ۔

پاکستان اور پاکستان اے ویمن ٹیموں نے ویسٹ انڈیز میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنا ہے ۔

پاکستان ٹیم 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی پاکستان اے اور ویسٹ انڈیز اے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز ہوں گے ۔

30 جون ،2 اور 4 جولائی کو ٹی ٹوئنٹی میچز ڈبل ہیڈر ہوں گے ، اے ٹیموں کا میچ پہلے جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان میچ بعد میں ہوگا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.