جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 157 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 157 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 599 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 274 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 41 ہزار 628 رہی۔

حصص بازار میں آج 12 کروڑ شیئرز کے سودے 3 ارب 27 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 263 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.