ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

پاکستان اور روس میں یونیفائیڈ سسٹم آف ٹیرف ترجیحات معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور روس کے درمیان یونیفائیڈ سسٹم آف ٹیرف ترجیحات معاہدہ طے پا گیا۔

وزارت تجارت کے مطابق دونوں ممالک الیکٹرانک ایکسچینج کے تحت تجارتی دستاویز کا تبادلہ کر سکیں گے۔ 

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹرز کو برآمد پر 25 فیصد ٹیرف میں کمی لینا آسان ہوگا۔ 

وزارت تجارت کے مطابق وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے روس کے شہر کازان میں دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ 

وزارت تجارت کے مطابق یونیفائیڈ سسٹم آف ٹیرف ترجیحات ترقی پذیر ممالک کو یکطرفہ ترجیحی رسائی فراہم کرتا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.