ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

زمان پارک سے گرفتار 8 ملزمان کا پارٹی رہنماؤں سے ہدایات لینے کا اعتراف

لاہور میں زمان پارک سے گرفتار 8 ملزمان نے تحریک انصاف کی اہم لیڈر شپ سے ہدایات لینے کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس نے ملزمان اور رہنماؤں کے نمبر ٹریس کرلیے ہیں، چند ملزمان کے پی میں رہنماؤں سے ہدایات لے رہے تھے۔

پنجاب کے ملزمان اعجاز چوہدری سے ہدایات لے رہے تھے۔

علاوہ ازیں پشاور میں ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ توڑنے والا ملزم بھی دھرلیا گيا۔

ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ بھی برآمد ہوگیا ہے، ملزم نے یہ گیٹ کباڑ میں 9 ہزار روپے میں بیچ دیا تھا۔

ادھر لاہور میں عسکری ٹاور پر حملے میں ملوث تحریک انصاف کے 19 گرفتار کارکن جوڈيشل ریمانڈ پر بھیج دیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.