جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

شاہ محمود کا احتجاج نہ کرنے کا بیان دینے سے گریز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا احتجاج نہ کرنے کا بیان دینے سے گریز سامنے آیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کارکنوں کو تشدد پر نہ اکسانے سے متعلق بیان حلفی دینے سے گریز کررہے ہیں۔ اڈیالہ جیل سے ان کی رہائی ممکن نہ ہوسکی، جبکہ عدالت سے تحریری فیصلہ بھی جاری نہ ہوسکا۔

تحریک انصاف کے وکیل سینیٹربیرسٹر علی ظفر نے لاہور ہائیکورٹ کے 72 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالتوں کا احترام ہے لیکن پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل کے مطابق میرے موکل ایسا اقرار نامہ نہیں دینا چاہتے، جس سے اُن کے سیاسی اور جمہوری حقوق متاثر ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز شاہ محمود کی رہائی کو آئندہ اس قسم کے احتجاج کا حصہ نہ بننے اور تشدد پر نہ اکسانے سے متعلق انڈر ٹیکنگ سے مشروط کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.