ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

چین کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی مخالفت، شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

چین نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں اگلے ہفتے منعقدہ جی 20 سیاحتی اجلاس کی مخالفت کرتے ہوئے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کے پاس رواں برس جی 20 ممالک کی سربراہی ہے اور وہ ملک بھر میں اجلاس منعقد کر رہا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وین بن نے کہا کہ چین ایک متنازع علاقے میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاس کی مخالفت کرتا ہے اور ایسے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ 2019 میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔

مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں 22 سے 24 مئی کو جی 20 رکن ممالک کے ورکنگ گروپ کی سیاحت سے متعلق میٹنگ ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.