جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

عرب لیگ اجلاس: سعودی ولی عہد کا شامی صدر کی شرکت پر اظہار مسرت

عرب لیگ کا 32 واں سربراہی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوگیا ہے۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے صدر کی بطور مہمان شرکت کا خیر مقدم کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شام کے صدر بشار الاسد کی موجودگی انتہائی پرمسرت ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ شامی صدر کی شرکت شام کیلئے امن اور استحکام کا باعث ہوگی۔ 

انہوں نے کہا سعودی عرب نے خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے ہمیشہ ساتھ دیا۔ 

اجلاس سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ اجلاس میں مدعو کرنے پر سعودی ولی عہد کا شکر گزار ہوں۔ 

صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ تنازع نہیں بلکہ کھلی جنگ ہے۔ یوکرین روس کے جنگی جنون کے آگے ہر گز گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگ جاری رکھنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ صدر زیلنسکی نے کہا یوکرین کے گرد روس کا بحری حصار ختم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.