جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

سابق رکن قومی اسمبلی ملک جواد کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلع اورکزئی سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک جواد حسین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پشاور سے جاری بیان میں ملک جواد حسین نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔

مبین خلجی نے کہا کہ کسی دباؤ میں نہیں ملکی سلامتی کے لیے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں، یہ ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا۔

سابق رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ وفاداری کی اور عمران خان کے کہنے پر استعفیٰ دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.