جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

عرب دنیا میں موجود دراڑیں تنازعات کی اصل وجہ ہے، صدر بشار الاسد

شام کے صدر بشار الاسد نے عرب لیگ کے 32ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجلاس باہمی تعلقات اور حالات کی ازسر نو بحالی کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ 

صدر بشار الاسد نے مزید کہا کہ عرب لیگ کے نظام کا عربوں کے امنگوں پر اترنے کے لئے ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ شامی صدر کی شرکت شام کیلئے امن اور استحکام کا باعث ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عربوں کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے پر سعودی عرب کا شکر گزار ہوں۔

 شامی صدر نے کہا کہ عرب دنیا میں موجود دراڑیں تنازعات کی اصل وجہ ہے۔ عرب ممالک کےاندرونی معاملات میں غیرملکی مداخلت کو روکنا ناگزیر ہے۔ 

صدر بشار الاسد نے کہا کہ عرب ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کی بحالی کے روشن امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.