ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا فائنل جاری ہے جہاں لاہور قلندرز کی ٹیم 112 رنز پر پانچ وکٹوں سے محروم ہوگئی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور قلندرز نے فائنل میں اپنی بیٹنگ کا آغاز محتاط انداز میں کیا، لیکن پہلا نقصان میں 38 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب 30 رنز بنا کر مرزا طاہر بیگ آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ کےلیے فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق کے درمیان 57 رنز کی پارٹنرشپ بنی لیکن اس کے بعد 95 کے اسکور پر فخر زمان کو اسامہ شیفق نے کیچ آؤٹ کروایا۔
ٹیم کا اسکور 111 پر پہنچا تو اسامہ میر کی گھومتی گیندوں کے سامنے سیم بلنگز بولڈ ہوئے اور اگلی ہی گیند پر احسان حفیظ ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
صرف ایک رن کے اضافے کے بعد سکندر رضا 112 پر صرف ایک رنز بنا کر خوشدل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
واضح رہے کہ راوں ایونٹ میں ہی یہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ چوتھا مقابلہ ہے۔
گروپ اسٹیج کے دونوں میچز میں لاہور قلندرز نے باآسانی فتح سمیٹی جبکہ کوالیفائر میں ملتان سلطانز کامیاب رہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی ٹرافی اٹھانے کے لیے دونوں طرف سے بہترین ٹیمیں میدان میں اتاری گئیں۔
ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خان، رائیلی روسو، کیرون پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹریل اور احسان اللہ شامل ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں آنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، طاہر بیگ، عبداللّٰہ شفیق، سیم بلنگز، احسان حفیظ بھٹی، سکندر رضا، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان پر مشتمل ہے۔
Comments are closed.