ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا سڑکوں سے فوری طور پر کنٹینرز ہٹانے کا حکم

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فوری طور پر لاہور کی سڑکوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو کسی بھی صورت پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقامی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر زمان پارک کے شہریوں کے مسائل حل کرے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی یقینی بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.