ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل غائب ہوگئی

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل غائب ہوگئی۔

عمران خان کی حاضری کے دستخط والی فائل عدالت میں پیش نہ کیے جانے پر جج ظفر اقبال نے سوال پوچھ لیا۔

سابق وزیراعظم اورچیئرمی پاکستان تحریک انصا ف (پی ٹی آئی )عمران خان توشہ خانہ کیس میں کمرہ عدالت میں پیش ہوئے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کی حاضری پر دستخط کی فائل کدھر گئی؟

اس پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ایس پی نے فائل مجھ سے لی تھی۔

ایس پی نے عدالت کے روبرو کہا کہ مجھے نہیں علم کہ عمران خان کے حاضری پر عمران خان کے دستخط ہوئے ہیں یا نہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے چوٹ لگی ہے، میرے پاس دستخط شدہ درخواست نہیں ہے، درخواست شبلی فراز کو دی گئی تھی۔

اس پر جج نے کہا کہ یہ بہت اہم فیصلہ ہے، قانونی ریکارڈ ہے، اسے ڈھونڈیں۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ایس پی ثمین ملک جھوٹ بول رہے ہیں، اس پر ایس پی نے کہا کہ مجھے نہیں علم کہ عمران خان کے دستخط ہوئے یا نہیں، مجھ پر تشدد ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.