ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

حکومت عمران خان کو گرفتار کرنا اور پارٹی پر پابندی لگانا چاہتی ہے، رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنا اور پارٹی پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔

ایک بیان میں رؤف حسن نے کہا کہ آج تک پی ٹی آئی کی طرف سے کبھی تشدد نہیں کیا گیا، پیٹرول بم پھینکنے کے صرف الزامات ہیں، ثابت کرنے میں وقت لگے گا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی مشینری کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانا اور عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ لاہور سے اسلام آباد عمران خان پیشی کےلیے گئے، جوڈیشل کمپلیکس کے باہر انہیں روکا گیا اور شیلنگ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدالت جانے دیں، جو فیصلہ ہوگا اس کے مطابق آگے بڑھا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کو اسلام آباد پولیس نے گرفتاری کے بعد رہا کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے پُرامن کارکن ہیں، انہیں کیوں روکا جارہا ہے، کارکن اپنے لیڈر کے ساتھ آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو کارکنوں سے کوئی خطرہ نہیں، مریم نواز نے یہ روایت شروع کی، سیکڑوں لوگ نیب کے دفتر لے گئیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ جگہ کا تعین حکومت نے کردیا، حکومت غیر سنجیدہ ہے، کیا یہ رسپانس ہے، زمان پارک میں صرف خواتین موجود تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.