ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

کےالیکٹرک کی بجلی ڈیڑھ روپے سے زائد مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کےالیکٹرک نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

اس حوالے سے نیشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کی جانب سے درخواست نیپرا کو جمع کروادی گئی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق کےالیکٹرک نے درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےلیے جمع کروائی ہے۔

نیپرا کے مطابق کےالیکٹرک کی درخواست پر 30 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔

درخواست منظور ہونے پر صارفین پر 2 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.