ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

عمران خان کے ساتھ جتنے بھی لوگ آئے انہیں ہم جانتے ہیں، فرخ حبیب

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جتنے بھی لوگ آئے تمام لوگوں کو ہم جانتے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا معاملہ پریشر گروپ کا نہیں۔ جب عمران خان نکلتے ہیں تو عوام محبت میں نکلتے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ یہ جعلی مقدمات ہیں، کوئی کرپشن کا مقدمہ نہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان پر 11 ماہ میں 94 مقدمات بنا دیے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کے ساتھ جتنے بھی لوگ آئے ان تمام لوگوں کو ہم جانتے ہیں۔ کوئی ایسا شخص نہیں جسے ہم نہ جانتے ہوں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہمیں سیکیورٹی فراہم کرنے والوں سے ہی خطرہ ہے، ہمارا دشمن رانا ثناءاللّٰہ اور شہباز شریف ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.