پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں بتائیں، انہوں نے لکھا کہ پیٹرول 10.49 روپے مہنگا ہوکر 137.79 فی لیٹر ہوگیا، ڈیزل 12.44 روپے مہنگا 134.48 فی لیٹر ہوگیا، مٹی کا تیل 10.95 روپے مہنگا 110.26 فی لیٹر ہوگیا۔
انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پوچھے تو کہنا ’خان آیا تھا‘، جس کا زریں قول ہے کہ ’سکون تو قبر میں ملے گا۔‘
دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ’روک سکو تو روک لو مہنگائی آئی رے، یہ پی ٹی آئی ہے۔‘
خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 137روپے79 پیسے ہوگئی ہے۔
Comments are closed.