پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ میں مسلسل دوسری بار کمی کی جا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علیم خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی وزیراعظم عمران خان کا عوام کے لئے بڑا ریلیف ہے۔ اس سے مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 1.79 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2.32 روپے کمی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی گئی کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 79 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے اور مٹی کا تیل 2 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔
Comments are closed.