ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

پینٹاگون کا یوکرین کیلیے طویل المدتی سیکیورٹی امداد کے 2 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان

پینٹاگون نے یوکرین کے لیے طویل المدتی سیکیورٹی امداد کے 2 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے یوکرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان امریکی صدر جوبائیڈن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقات کے بعد کیا۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی امداد میں جدید ترین ڈرون اور الیکٹرانک جنگی آلات کا پتا لگانے کے آلات بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکا نے یوکرین کے لیے روس کے حملے کے بعد سے اب تک 32 ارب ڈالر امداد کے اعلانات کیے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے ساتھ صرف 2 صحافیوں کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی تھی جن سے راز افشاں نہ کرنے کا حلف لیا گیا تھا اور ان صحافیوں سے موبائل فونز بھی لے لیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے 20 فروری کو یوکرین کا غیراعلانیہ دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے یوکرینی صدر سے ملاقات بھی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.